کابل

افغانستان اور ایران کے درمیان صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

افغانستان اور ایران کے درمیان صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

 

کابل ( بی این اے ) وزیر صحت ڈاکٹر قلندر عباد سے کابل میں ایران کے نائب سفیر سید حسن مرتضوی نے ملاقات کی۔

وزارت صحت عامہ کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون، کابل کے علاقے افشار میں کینسر کے مریضوں کے علاج کے مرکز کی تعمیر کے معاملات اور بامیان میں ایران کی جانب سے بنائے جانے والے ہسپتال کی تعمیر پر پیش رفت اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔