قندھار

افغانستان میں اقوام متحدہ کے نائب سربراہ نے واپس آنے والے مہاجرین کے لیے امارت اسلامیہ کی کوششوں کو سراہا

افغانستان میں اقوام متحدہ کے نائب سربراہ نے واپس آنے والے مہاجرین کے لیے امارت اسلامیہ کی کوششوں کو سراہا

کابل(بی این اے )
اقوام متحدہ کی نائب صدر برائے افغانستان اور مذکورہ تنظیم کی انسانی اور ترقیاتی امور کے ڈائریکٹر اندریکا رٹواٹ نے ایک وفد کی قیادت میں قندھار کے دورے کے دوران ڈپٹی گورنر مولوی حیات اللہ مبارک سے ملاقات کی۔
ملاقات میں اندریکار ٹواٹ نے افغانوں کی واپسی کے پورے عمل کے اچھے انتظام کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کی کوششوں کو سراہا ۔
اندریکا رٹواٹ نے واپس آنے والے افغانوں کے لیے اپنی مدد سے متعلق معلومات پیش کیں اور مزید کہا کہ پناہ گزینوں کی مدد کے علاوہ ہم مستقبل میں خشک سالی کی روک تھام، کسانوں کے لیے منشیات کی کاشت کا متبادل، بارودی سرنگوں کی تباہی، لوگوں کو روزگار کی فراہمی اور دیگر شعبوں میں تعاون کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں، جس کے بارے جلد ہی عملی اقدامات ہوں گے۔
اس موقع پر ڈپٹی گورنر مولوی حیات اللہ مبارک نے اقوام متحدہ کے تمام اداروں کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماضی میں منشیات کی روک تھام کے لیے اربوں روپے خرچ کیے گئے لیکن اس کے برعکس منشیات کی کاشت ترقی کرتی گئی اور ہزاروں افراد اس سے متاثر ہو کر نشے کی عادی ہوگئے،
لیکن امارت اسلامیہ نے محدود وسائل میں منشیات کی کاشت کا سو فیصد خاتمہ کیا اور دوسری جانب منشیات کے عادی افراد کا مختلف بحالی مراکز میں علاج شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مکمل سیکیورٹی یقینی ،کرپشن کا خاتمہ اور کام کرنے کا پورا موقع میسر کردیاگیا ہے، لہٰذا اقوام متحدہ سے متعلقہ تمام اداروں کو چاہیے کہ وہ عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ان بنیادی منصوبوں کو عملی جامہ پہنائیں۔