کابل

افغانستان میں جیلوں کے بارے میں یوناما کی رپورٹ بے بنیاد اور پروپیگنڈا ہے۔

افغانستان میں جیلوں کے بارے میں یوناما کی رپورٹ بے بنیاد اور پروپیگنڈا ہے۔

کابل(بی این اے )
امارت اسلامیہ نے یوناما کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے حراستی مراکز اور جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے اور یا ان پر تشدد کیا جاتا ہے.

امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان کے دفتر سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امارت اسلامیہ کے کسی بھی عسکری یا سول ادارے اور جیلوں میں کسی قیدی کو مارنے، تشدد کا نشانہ بنانے یا ہراساں کرنے کی قانونی ممانعت ہے۔

پپریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ امارت اسلامیہ کے امیرالمؤمنین نے عدالتی حکم کے بغیر حکومت کے تمام اداروں میں قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے سے منع کیا ہے اور تمام عہدیداروں کو اس حکم کی تعمیل کا پابند بنایا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امارت اسلامیہ کی جیلوں میں قیدیوں کو تربیت، پیشہ ورانہ تعلیم اور دیگر شعبوں میں مکمل سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور کسی قیدی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا ہے.

پریس ریلیز میں سابقہ انتظامیہ کے دور میں یوناما کے سامنے بگرام، پلچرخی اور دیگر صوبائی جیلوں میں ہزاروں افغانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا جس پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
بیان میں بے بنیاد پروپیگنڈے سے اجتناب کرنے پر زور دیا گیا اور اسے امتیازی رویہ قرار دیا گیا.