کابل

افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی عدم موجودگی کے حوالے سے امریکی صدر کے بیان کا خیر مقدم

افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی عدم موجودگی کے حوالے سے امریکی صدر کے بیان کا خیر مقدم

 

ہم ریاستہائے متحدہ امریکا کے صدر جو بائیڈن کے اس بیان کو جس میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت کوئی متحارب گروہ موجود نہیں ہے، کو حقیقت کا درست ادراک سمجھتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بیان اقوام متحدہ کے پابندیوں کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کی رپورٹ کی تردید کرتا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں بیس سے زائد متحارب گروپ موجود اور فعال ہیں۔ امارت اسلامیہ افغانستان کی پالیسی ہے کہ وہ کسی گروہ کو افغانستان کی سرزمین دوسروں کے مفادات کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ اس سلسلے میں ہمارے اقدامات کو امریکہ سمیت کسی کی مدد یا ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں ہے۔

عبد القہار بلخی ترجمان وزارت خارجہ امارت اسلامیہ افغانستان