افغانستان میں قطر کے سفیر جناب سعید بن مبارک الخیارین نے وزیر خارجہ جناب مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔

افغانستان میں قطر کے سفیر جناب سعید بن مبارک الخیارین نے وزیر خارجہ جناب مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قطر کے سفیر نے کہا: قطر کی خیراتی تنظیمیں افغانستان میں ایک دفتر کھولنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور حکومت کی منظوری کے بعد وہ یہ دفتر کھولیں گی، جس کے […]

افغانستان میں قطر کے سفیر جناب سعید بن مبارک الخیارین نے وزیر خارجہ جناب مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران قطر کے سفیر نے کہا: قطر کی خیراتی تنظیمیں افغانستان میں ایک دفتر کھولنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور حکومت کی منظوری کے بعد وہ یہ دفتر کھولیں گی، جس کے ذریعے وہ افغانستان میں ضرورت مندوں، بیواؤں اور یتیموں کی ضروری مدد کریں گی۔ اس کے علاوہ معزز سفیر نے کہا کہ ان کا ملک افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔
افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے قطر کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ قطر کے خیراتی اداروں کی سرگرمیوں میں مکمل تعاون کریں گے اور ساتھ ہی امداد کی تقسیم میں اپنی رائے اور تعاون کا یقین دلایا۔
ملاقات کے اختتام پر محترم متقتی صاحب نے کہا کہ قطر کا تعاون ناقابل فراموش ہے۔