بلخ

افغانستان: وسطی ایشیا کے بڑے آبی منصوبے کے دوسرے مرحلے پرکام تیزی سے جاری،تین فیصد مکمل

افغانستان: وسطی ایشیا کے بڑے آبی منصوبے کے دوسرے مرحلے پرکام تیزی سے جاری،تین فیصد مکمل

کابل(بی این اے )
قوشتیپہ کینال پراجیکٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال صوبہ جوزجان اور بلخ میں قوشتیپہ کینال کے دوسرے فیز پر کام تیزی سے جاری ہے، منصوبے کا مجموعی طور پر تین فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
اس منصوبے کے دوسرے فیز کی لمبائی 177 کلومیٹر ہے اور کام کی رفتار کے مطابق یہ مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
اس موقع پر مذکورہ کینال کے قریب کاشتکاری کرنے والے کچھ کسان اور زمیندار اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں کہ اس کینال کی تعمیر کے بعد ان کی فصل میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
قوشتیپہ کینال ملک کا ایک بڑا منصوبہ ہے جو کہ 285 کلومیٹر طویل ہے اور افغانستان کی معیشت کی بہتری کے لیے اہم ہے۔