کابل

افغانستان کی وزارت زراعت اور ازبکستان کی یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط

افغانستان کی وزارت زراعت اور ازبکستان کی یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط

کابل(بی این اے )
افغانستان کی وزارت زراعت، آبپاشی اور لائیو سٹاک اور ازبکستان کی یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے درمیان تاشقند میں زرعی تعلیم کے شعبے میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے۔
اس معاہدے پر افغانستان کی وزارت زراعت، آبپاشی اور لائیو سٹاک کے نائب وزیر برائے زراعت اور لائیو سٹاک مولوی صدر اعظم عثمانی اور تاشقند میں ازبکستان کی زرعی یونیورسٹی کے نائب صدر اسلاموف نے ازبکستان کے وزیر آبپاشی اور دونوں ممالک کے متعدد عہدیداروں کی موجودگی میں دستخط کئے۔
انہوں نے زراعت، آبپاشی اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں اپنے تجربات سے ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں گے اور 60 کسانوں اور وزارت زراعت کے ماہرین کو تاشقند میں ازبکستان کی زرعی یونیورسٹی میں عارضی اور انٹرمیڈیٹ تعلیم فراہم کی جائے گی۔