کابل

افغانستان کے ساتھ ثقافتی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کے لیے تیار ہیں: آذربائیجان

افغانستان کے ساتھ ثقافتی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کے لیے تیار ہیں: آذربائیجان

 

کابل ( بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس ستانکزئی سے کابل میں آذربائیجان کے سفیر الہام محمدوف نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں تجارتی تعلقات کے فروغ کے علاوہ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں شیر محمد عباس ستانکزئی نے کہا کہ امارت اسلامیہ متوازن اور اقتصادی پالیسی رکھتی ہے۔ ہمسایہ اور خطے کے دیگر ممالک سمیت پوری دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہے اور اپنے ملک کی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
اسی دوران، آذربائیجان کے سفیر الہام محمدوف نے مجموعی سیکیورٹی کو یقینی بنانے، منشیات کے خاتمے ، اور ملک کی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے میں امارت اسلامیہ کی کوششوں کی تعریف کی اور مزید کہا؛ آذربائیجان افغانستان کے ساتھ ثقافتی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کے لیے تیار ہے۔