کابل

افغان حکومت کی منشیات کی کاشت اور تجارت پر پابندی کے اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ترک سفیر

افغان حکومت کی منشیات کی کاشت اور تجارت پر پابندی کے اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ترک سفیر

 

کابل( بی این اے ) وزیر زراعت آبپاشی و لائیو سٹاک مولوی عطاء اللہ عمری نے کابل میں ترکی کے سفیر جنک اونال سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے میں تجربات کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا۔

مولوی عطاء اللہ عمری نے افغانستان کے پودوں کی کاشت میں منفرد خصوصیات کے بارے میں معلومات فراہم کی اور ترک وفد سے زراعت کو ترقی دینے اور اس شعبے میں دونوں قوموں کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے زرعی تجربات کے تبادلے، ماہرین بھیجنے، ماہرین کے مشترکہ اجلاس، زرعی اور پھلوں کی پیداوار کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تجارت میں تعاون کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہر قسم کے پودوں کی کاشت کے لیے موزوں آب وہوا میسر ہے، ہمارے ملک میں آرگینک مصنوعات اگانے کے مواقع بھی موجود ہیں۔ انہوں نے ترک تاجروں سے کہا کہ وہ افغانستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔

دریں اثناء کابل میں ترکی کے سفیر جنک اونال نے افغانستان کے عوام کے ساتھ ترکی کی حکومت اور ترک عوام کے تعاون کا یقین دلایا اور مزید کہا: ہم امارت اسلامیہ کا م شیات کی کاشت اور تجارت پر مکمل پابندی کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں ہم افغان حکومت کے ساتھ بالخصوص زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبے میں تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔

ہم تاجروں اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ آئیں اور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، افغانستان کے لوگوں کے ساتھ کام کریں۔
ترک سرمایہ کار افغانستان کے انار اور خشک میوہ جات میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں ۔

یاد رہے کہ افغانستان میں امارت اسلامیہ کی حاکمیت کے بعد ترکی کے امارت اسلامیہ افغانستان کے ساتھ بہت مثبت تعلقات رہے ہیں اور اس نے افغانستان کے زرعی شعبے میں بہت تعاون کیا ہے۔