کابل

افغان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں متحدہ عرب امارات کو شکست دے دی

افغان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں متحدہ عرب امارات کو شکست دے دی

کابل(بی این اے )
ملک کی قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو شکست دے دی۔
متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے ٹاس جیت کر افغان ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی۔
افغان کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں رحمان اللہ گربز کی بہترین سنچری اور کپتان ابراہیم زدران کے 59 رنز کی بدولت تین کھلاڑیوں کے نقصان پر حریف ٹیم کو 204 رنز کا ہدف دیا۔
جبکہ دوسری جانب متحدہ عرب امارات ٹیم 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 131 رنز بناکر مقررہ ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی،اور میچ افغان کرکٹ ٹیم نے 72 رنز سے جیت لیا۔
افغان باؤلرز میں فضل حق فاروقی نے دو، نوین الحق اور قیس احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے اس ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ 31 دسمبر (اتوار) کو شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔