کابل

اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے جانب سے افغانستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے: ذبیح اللہ مجاہد

اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے جانب سے افغانستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے: ذبیح اللہ مجاہد

کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اور بعض مغربی اداروں اور حکومتوں کے جانب سے امارت اسلامیہ افغانستان کے خلاف وسیع پروپیگنڈا شروع کیا گیا ہے۔
امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رپورٹر کے بیان کے رد عمل میں کہا کہ اقوام متحدہ اور کچھ مغربی اداروں اور حکومتوں کی جانب سے امارت اسلامیہ افغانستان کے خلاف وسیع پیمانے پر پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے ۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا افغانستان کی صورتحال پر رچرڈ بینیٹ کی رپورٹ اسی پروپیگنڈے کا حصہ ہے جو حقائق سے میل نہیں کھاتی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اسلامی قوانین نافذ ہیں، ان قوانین کے خلاف احتجاج کا مطلب مسئلہ اسلام سے ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز اقوام متحدہ کا افغانستان پر انسانی حقوق کا اجلاس منعقد ہوا۔
دریں اثنا، رچرڈ بینیٹ افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی نمائندہ نے اس اجلاس میں کہا کہ اس ادارے (اقوام متحدہ) کو نہ صرف خواتین کے حقوق کے بارے میں تحفظات سننے چاہئیں۔ بلکہ اسے ان کے حقوق اور آزادی کے تحفظ اور بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا 53 ویں اجلاس افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لینے پر مرکوز تھا، جس میں امارت اسلامیہ پر افغانستان میں انسانی حقوق بالخصوص خواتین کے حقوق میں واضح طور پر ناکام ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔
امارت اسلامیہ کی جانب سے ان بیانات کو مسترد کرتے ہوئے اسے امارت اسلامیہ کے خلاف غلط پروپیگنڈہ قرار دیا گیا ہے۔