کابل

امارت اسلامیہ نے اپنے دو عہدیداروں پر امریکہ کی طرف سے عائد کردہ نئی پابندیوں کی مذمت کی

امارت اسلامیہ نے اپنے دو عہدیداروں پر امریکہ کی طرف سے عائد کردہ نئی پابندیوں کی مذمت کی

کابل(بی این اے )
امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان نے امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے اپنے دو عہدیداروں پر عائد نئی پابندیوں کی شدید مذمت کی۔

ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایکس پیج پر لکھا: (کہ وہ امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے امارت اسلامیہ کے دو عہدیداروں شیخ فرید الدین محمود اور شیخ محمد خالد حنفی پرپابندی عائد کرنے کی مذمت کرتے ہیں)۔
مجاہد نے مزید کہا کہ دباؤ اور پابندیاں عائد کرنا کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اور اس حقیقت کے باوجود کہ امریکہ اس طرح کے ناکام اقدامات کی تاریخ رکھتا ہے، اسے اپنے ناکام تجربات کو نہیں دہرانا چاہیے۔
افغانستان کی حکومت کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ جبکہ امریکہ خود اسرائیل کی حمایت کی وجہ سے انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی کرنے والوں میں شامل ہے، پھر دوسروں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگانا اور پھر ان پر پابندیاں لگانا غیر معقول اور غیر منطقی ہے۔