کابل

امریکی اسلحے کی فروخت سے متعلق امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان کا رد عمل

امریکی اسلحے کی فروخت سے متعلق امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان کا رد عمل

 

امریکا کے کچھ ذرائع کا یہ دعویٰ کہ امارت اسلامیہ نے افغانستان میں امریکی افواج کے ہتھیار اور دیگر ساز و سامان فروخت کردیا ہے، درست نہیں۔ ہم اس دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ واقعہ یہ ہے کہ غیر ملکی افواج کے انخلا اور امارت اسلامیہ کی مکمل حاکمیت کے بعد بیرونی افواج کے تمام ہتھیار، سازوسامان اور گاڑیاں ملک کے ڈپووں اور ذخائر میں محفوظ ہیں۔ کسی کو بھی اسمگل کرنے یا بیچنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس نوع کا پروپگنڈا مہم وہ سازشی عناصر چلاتے ہیں جو افغانستان میں سیاسی استحکام اور امن و امان برداشت نہیں کرتے اور اس صورت حال کے خلاف پروپگنڈا کرتے ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد: ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان