بامیان

بامیان کے سات اضلاع میں 23 مراکز صحت کا افتتاح

بامیان کے سات اضلاع میں 23 مراکز صحت کا افتتاح

کابل(بی این اے) بامیان کے محکمہ صحت عامہ کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے سات اضلاع میں 23 مراکز صحت کا افتتاح کیا گیا.
ان مراکز کی افتتاحی تقریب میں صوبے کی صحت عامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جعفر ذکی نے کہا کہ یہ مراکز سات اضلاع میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے دفتر (یو این ایف پی اے) کے مالی تعاون سے بنائے گئے ہیں، جن پر 4لاکھ 20 ہزار ڈالر لاگت آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مراکز بچوں کے مختلف امراض، زچگی، غذائی قلت، قبل از پیدائش اور بعد از پیدائش کی دیکھ بھال کے شعبوں میں طبی خدمات فراہم کرتے ہیں ۔
دریں اثناء بامیان کے گورنر مولوی عبد اللہ سرحدی نے کہا کہ مقامی انتظامیہ لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
سرحدی نے مزید کہا کہ ان مراکز کے قیام سے صحت کی خدمات تک لوگوں کی رسائی میں آسانی ہوگی.