بدخشان روزگان، چار چوکیاں ، وسیع علاقے فتح، کمانڈرسمیت16 ہلاکتیں

عمری آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بدخشان اور روزگان صوبوں میں کٹھ پتلی فوجوں اور جنگجوؤں پر حملہ کیا۔ تفصیل کے مطابق بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کے لگ بھگ صوبہ بدخشان ضلع راغستان کے فرتگاہ، نشر اور فرحدر کے علاقوں میں مقامی جنگجوؤں اور کٹھ […]

عمری آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بدخشان اور روزگان صوبوں میں کٹھ پتلی فوجوں اور جنگجوؤں پر حملہ کیا۔

تفصیل کے مطابق بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کے لگ بھگ صوبہ بدخشان ضلع راغستان کے فرتگاہ، نشر اور فرحدر کے علاقوں میں مقامی جنگجوؤں اور کٹھ پتلی فوجوں نے مجاہدین کے مورچوں پر حملہ کیا، جنہیں شدید مزاحمت کا سامنا ہوا اور مجاہدین نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے اللہ تعالی کی نصرت سے چار چوکیوں اور وسیع علاقے سے دشمن کو مار بھگایا اور اس دوران معروف جنگجو کمانڈر عاشور شدید زخمی ہونے کے علاوہ دشمن کو مزید ہلاکتوں کا سامنا بھی ہوا۔

صوبہ روزگان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز ضلع دہراود کے زرتالی کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی کاروان پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 13 اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہونے کے علاوہ دو فوجی ٹینک بھی بم دھماکوں سے تباہ اور ان میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب عشاء کے وقت مجاہدین نے صدر مقام ترینکوٹ شہر کے منارچوک اور چلمگر کے علاقوں میں دو پولیس اہلکاروں کو مار ڈالے اور ان کے اسلحہ کو غنیمت کرلیا۔