بلخ

بلخ: حیرتان کسٹمز ڈپارٹمنٹ نے گزشتہ ایک سال میں 11 ارب افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے:

بلخ: حیرتان کسٹمز ڈپارٹمنٹ نے گزشتہ ایک سال میں 11 ارب افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے:

 

حیرتان کسٹمز ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال (21 مارچ 2022ءسے21 مارچ 2023ءتک) انہوں نے 11 ارب افغانی سے زائد ریونیو اکٹھا کیا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 57 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو میں زیادہ حصہ درآمدات کا ٹیکس شامل ہے۔ انہوں نے رواں مالی سال میں تاجروں کو پہلے کی نسبت بہترین سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
یاد رہے کہ حیرتان کسٹمز میں 350 افراد درآمدات و برآمدات اور ٹرانزٹ ٹریڈ کی کے شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔