کابل

بھارتی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان کی افغان تاجروں سے ملاقات، دو طرفہ تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال

بھارتی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان کی افغان تاجروں سے ملاقات، دو طرفہ تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال

 

کابل( بی این اے ) وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں بھارت کے خصوصی نمائندے جی پی سنگھ نے افغانستان کے متعدد قومی تاجروں سے ملاقات کی۔
افغانستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق؛ افغان تاجروں نے بھارت اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کو دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے بھارتی نمائندے سے موجودہ مسائل حل کرنے اور افغان تاجروں کو ویزے جاری کرنے میں میں سہولتیں مہیا کرنے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے خصوصی نمائندے نے اس ملاقات میں افغان تاجروں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ان کے مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دیں گے اور موجودہ مسائل کو دور کرنے اور ویزوں کے لیے سہولیات مہیا کرنے کی کوشش کریں گے۔
جی پی سنگھ نے دو طرفہ تجارت میں برآمدات اور درآمدات میں اضافے پر بھی زور دیا اور کہا کہ ہندوستان چاہتا ہے کہ چابہار بندرگاہ کے ذریعے تجارت کو فروغ دیں۔