کابل

بینک آف افغانستان کا 17ملین ڈالر نیلام کرنے کااعلان

بینک آف افغانستان کا 17ملین ڈالر نیلام کرنے کااعلان

 

کابل(الامارہ) افغانی کی قدر مزید مستحکم کرنے کے لیے بینک آف افغانستان 27 فروری کو ایک نیلامی میں (17) ملین ڈالر فروخت کر رہا ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق بینک نے تمام منی چینجرز اور کمرشل بینکوں سے کہا کہ ٹینڈرز جیتنے والوں کو دن کے اختتام تک اپنے اکاؤنٹس کا حساب کلئیر کرنے کا پابند کیا گیا۔
پریس ریلیز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسے جزوی لین دین کرنے کی اجازت نہیں ہے اور ٹینڈر اپنے نام کرنے والے کو ایک ہی وقت میں تمام واجب الادا رقم نقد یا ایک مخصوص مدت کے اندر بینک میں جمع کرانی ہوگی۔
اس سے قبل بھی افغانی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث بینک آف افغانستان نے 17 ملین ڈالر فروخت کیے تھے۔
واضح رہے کہ اس رقم کی نیلامی ایک ایسے وقت میں ہے کہ بینک آف افغانستان نے حال ہی میں کہا تھا کہ گزشتہ سال کی بنسبت رواں سال امریکی ڈالر کے مقابلے افغانی کی قدر میں 15.42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔