تاپی گیس پروجیکٹ ، گیس کی تقسیم کا ڈرافٹ تیار

تاپی گیس پروجیکٹ ، گیس کی تقسیم کا ڈرافٹ تیار ۔ وزارت مائنز اینڈ پٹرولیم امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت مائنز و پیٹرولیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہرات کے صنعتی پارکوں کے لیے تاپی منصوبے کے گیس کی تقسیم کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔ وزارت مائنز و پٹرولیم کے ترجمان مفتی […]

تاپی گیس پروجیکٹ ، گیس کی تقسیم کا ڈرافٹ تیار ۔ وزارت مائنز اینڈ پٹرولیم
امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت مائنز و پیٹرولیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہرات کے صنعتی پارکوں کے لیے تاپی منصوبے کے گیس کی تقسیم کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔ وزارت مائنز و پٹرولیم کے ترجمان مفتی عصمت اللہ برہان نے ایک نجی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال تاپی منصوبے کے حوالے سے ترکمانستان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت مائنز اور پیٹرولیم کے ڈپٹی پروفیشنل انجینئر وحید اللہ حلیمی نے ایک وفد کی سربراہی میں ترکمانستان کا دورہ کیا ہے تاکہ تاپی منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر بات چیت کی جا سکے۔ برہان نے کہا کہ “ترکمانستان نے ہرات کے شہری گیس نیٹ ورک اور صنعتی پارک کی تعمیر میں تعاون کرنے کا وعدہ کیا ہے، اور دونوں اطراف کی تکنیکی ٹیمیں جلد ہی اس معاملے پر کام شروع کر دیں گی۔ ملا عبدالغنی برادر، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور نے حال ہی میں ہرات میں تاجروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا کہ ہرات کے باشندے تاپی کے بڑے منصوبے کی مراعات سے مستفید ہوں گے۔ تاپی منصوبے کی تکمیل سے ترکمانستان کی گیس افغانستان کے راستے پاکستان اور پھر بھارت منتقل ہو جائے گی، یاد رہے کہ پائپ لائن کی تعمیر ترکمانستان میں شروع ہو کر افغانستان کی سرحد تک پہنچ چکی ہے۔