کابل

حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی ملٹری جوائنٹ ٹریننگ کمانڈ سے درجنوں افسران فارغ التحصیل

حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی ملٹری جوائنٹ ٹریننگ کمانڈ سے درجنوں افسران فارغ التحصیل

 

کابل ( بی این اے ) چار ماہ کی عملی اور پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرنے کے بعد حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ ملٹری جوائنٹ ٹریننگ کمانڈ سے 234 افسران نے تربیت مکمل کی۔

وزارت دفاع کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ڈپٹی اسسٹنٹ آف ایجوکیشن مولوی باز محمد حمیدی نے فارغ التحصیل ہونے والے افسران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ: آپ اسلامی فوج کی صفوں میں تنخواہ کے لیے خدمات انجام نہیں دے رہے بلکہ اللہ کی رضا کے لیے خدمت انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: جہاد اور اسلامی نظام حکومت کے دفاع میں سیکھے ہوئے فوجی فنون سے استفادہ کریں، اپنے آپ کو نسلی، مذہبی اور لسانی تعصب سے پاک کرکے تمام ہموطنوں کے ساتھ محبت اور بھائی چارے کا سلوک کریں۔

فارغ التحصیل طلباء نے عہدیداروں کو یقین دلایا کہ وہ ملک کی اسلامی اور قومی اقدار کے تحفظ کے لیے ہر حال میں جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔