حملے پسپا، فتوحات،کمانڈر سمیت67 ہلاک، 40 مسلح فوجی سرنڈر

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے سمنگان، پکتیا، تخار، ننگرہار اور کاپیسا صوبوں میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا،جبکہ صوبہ بدخشان میں کمانڈر سمیت 40 اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیے۔ اطلاعات کے مطابق سمنگان صوبہ سمنگان ضلع حضرت سلطان کے مربوطہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے دو اطراف سے مجاہدین […]

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے سمنگان، پکتیا، تخار، ننگرہار اور کاپیسا صوبوں میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا،جبکہ صوبہ بدخشان میں کمانڈر سمیت 40 اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیے۔
اطلاعات کے مطابق
سمنگان
صوبہ سمنگان ضلع حضرت سلطان کے مربوطہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے دو اطراف سے مجاہدین پر حملہ کیا، جنہیں شدید مزاحمت کا سامنا ہوا،جس کے نتیجے میں دو ٹینک، ایک رینجر گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ کمانڈر عبدالحمید گرگی سمیت 9 ہلاک، جبکہ 10 زخمی ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پکتیا
صوبہ پکتیا ضلع وزی زدران میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب مجاہدین نے زیارت فوجی یونٹ اور 4 چوکیوں پر قبضہ کرنے کے علاوہ وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 16 ہلاک، دیگر فرار اور مجاہدین نے کافی مقدار میں اسلحہ وغیرہ بھی تحویل میں لے لیا۔
دوسری جانب ضلع سیدکرم کے بڈم کندہ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں 2 فوجی ہلاک، کمانڈر سمیت 3 زخمی اور دو ٹینک بھی تباہ ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تخار
صوبہ تخار کے صدر مقام تالقان شہر کے تکہ تومایز کے علاقے میں شدید محاصرے میں رہنے والے فوجی یونٹ میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منتقل کردیا اور اس دوران مجاہدین کے حملے میں 4 فوجی ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ ان میں سوار اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔
دوسری جانب نہرسعید کے علاقے میں سنیچر کے روز مجاہدین کے حملے میں 8 اہلکار ہلاک جبکہ صوبائی پولیس چیف کمانڈر خیرمحمد تیمور سمیت متعدد زخمی ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننگرہار
صوبہ ننگرہار ضلع ہسکہ مینہ کے مربوطہ علاقے میں چوکی پر مجاہدین نے جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا ۔ وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 7 ہلاک، دیگر فرار اور مجاہدین نے اسلحہ وغیرہ بھی تحویل میں لے لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کاپیسا
صوبہ کاپیسا ضلع نجرآب کے افغانیہ درہ کے علاقے میں مجاہدین نے دو روز قبل وسیع کاروائی کا آغاز کیا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے 56 چوکیاں فتح ہونے کے علاوہ کمانڈر لطفو سمیت 25 اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدخشان
صوبہ بدخشان ضلع ارغنج خواہ دولت شاہی کے علاقے شیوہ کے رہائشی معروف جنگجو کمانڈر بخت دولت نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے 40 مسلح اہلکاروں کے ہمراہ مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جنہوں نے کافی مقدار میں ہلکے وبھاری ہتھیار بھی مجاہدین کے حوالے کردیا۔