خوست

خوست; ضلع صبریو، یعقوبیو میں 40 ٹیموں کے درمیان والی بال مقابلے اختتام پذیر

خوست; ضلع صبریو، یعقوبیو میں 40 ٹیموں کے درمیان والی بال مقابلے اختتام پذیر

کابل(الامارہ)
صوبہ خوست ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس سے متعلقہ والی بال فیڈریشن کی طرف سے ضلع صبریو یعقوبیو کے گاؤں میں 40 ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والے والی بال مقابلے اول جان ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سےاختتام پذیر ہوگئے ۔

مذکورہ مقابلوں کا فائنل اول جان اور تنیو ٹیموں کے درمیان منعقد ہوا جس کے نتیجے میں اول جان ٹیم نے اپنی حریف ٹیم کو 0/2 کے فرق سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔
ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں میں اتحاد پیدا کرنا اور والی بال مقابلوں کو فروغ دینا تھا، مذکورہ مقابلے ڈیڑھ ماہ تک جاری رہے اور آخر میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو کپ اور بہترین کھلاڑیوں کو میڈلز اور تیار کردہ تحائف دیے گئے۔