خوست

خوست میں انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

خوست میں انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

کابل(بی این اے )
افغانستان کرکٹ بورڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کے زون کی سطح پر انڈر 16 کھلاڑیوں کے درمیان 50 اوورز پر مشتمل کرکٹ مقابلے شروع ہوگئے۔
یہ مقابلے صوبہ خوست کے شہید رحمت ولی مسرور کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوئے، جس میں ملک کے پانچ زونز کی 6 ٹیمیں شامل ہیں، جو 29 دسمبر تک جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ مذکورہ مقابلے خوست کے دو سٹیڈیمز شہید رحمت ولی مسرور اور خوست تنیوال پارک کرکٹ سٹیڈیمز میں ہونے والے ہیں۔