خوست

خوست تنڑیو کلب نے اتحاد نوجوانان والی بال چیمپئن شپ اپنے نام کرلی

خوست تنڑیو کلب نے اتحاد نوجوانان والی بال چیمپئن شپ اپنے نام کرلی

 

کابل(بی این اے) صوبہ خوست کی فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس ایڈمنسٹریشن کے تحت والی بال فیڈریشن کی رہنمائی میں متون پٹرول پمپ کے عہدیداروں نے “اتحاد نوجوانان” کے نام سے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جو تنڑیو کلب نے جیت لیا.

یہ ٹورنامنٹ ڈھائی ماہ قبل 50 ٹیموں کی شرکت سے شروع ہوا تھا اور فائنل بلال مندوزی اور تنڑیو کلب کے درمیان ہوا۔

فائنل میچ دیکھنے کےلیے خوست کے ڈپٹی گورنر، سپورٹس ڈائریکٹر، مقامی رہنماؤں اور شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔