کابل

دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی وزارت صحت کی ذمہ داری ہے: وزیر صحت

دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی وزارت صحت کی ذمہ داری ہے: وزیر صحت

 

کابل ( الامارہ) امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر قلندر عباد سے ملائیشیا کی وزارت خارجہ کے مرکزی اور جنوبی ایشیا کی سربراہ ڈاکٹر شازلینا زین العابدین، وزیر اعظم ملائیشیا کے دفتر کے مشیر راملان عبدالمالک اور وفد نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں صحت کے نظام کی بہتری، وزارت صحت کے عملے کی استعداد کار بڑھانے، دو طرفہ تعاون اور صحت کے شعبے میں ملائیشیا کے تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر صحت ڈاکٹر قلندر عباد نے ملک کے دور دراز علاقوں میں صحت کی خدمات کی فراہمی کو اس وزارت کے بنیادی فرائض میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ دو سالوں میں صحت کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مزید کوششیں شروع کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے ملائشیا کا تعاون ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اس وقت پورے ملک میں 11,000 ایکٹیو بیڈز ہیں۔ صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے اس تعداد کو 45,000 بستروں تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب ملائیشیا کے نمائندوں نے افغان ماہرین کی صحت اور تربیت کے شعبے میں مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔