سردی کے باعث متعدد شہریوں کے جاں بحق ہونے پر امارت اسلامیہ کا تعزیتی پیغام

سردی کے باعث متعدد شہریوں کے جاں بحق ہونے پر امارت اسلامیہ کا تعزیتی پیغام نہایت افسوس کے ساتھ یہ خبر ملی کہ ملک کے بعض صوبوں میں شدید سردی کی وجہ سے متعدد شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون امارت اسلامیہ افغانستان تمام جاں بحق ہونے والے ہم وطنوں […]

سردی کے باعث متعدد شہریوں کے جاں بحق ہونے پر امارت اسلامیہ کا تعزیتی پیغام

نہایت افسوس کے ساتھ یہ خبر ملی کہ ملک کے بعض صوبوں میں شدید سردی کی وجہ سے متعدد شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
امارت اسلامیہ افغانستان تمام جاں بحق ہونے والے ہم وطنوں کے لواحقین کے ساتھ ہم دردی کا اظہار کرتی ہے۔ شہدا کے لیے جنت الفردوس، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمارے اہل وطن کو شدید سردی اور دیگر آفات سے محفوظ رکھے۔
امارت اسلامیہ افغانستان تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کرتی ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعاون کرے اور مزید نقصانات سے بچنے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

والسلام
امارت اسلامیہ افغانستان
۲۶/۶/۱۴۴۴ھ ق
۲۸/۱۰/۱۴۰۱ھ ش ۔
18/1/2023م