سمنگان

سمنگان میں 56 ہزار ڈالر کی لاگت سے 2 منصوبے مکمل

سمنگان میں 56 ہزار ڈالر کی لاگت سے 2 منصوبے مکمل

کابل(بی این اے )
سمنگان کے 30 بستروں پر مشتمل ہسپتال میں 400 KV بجلی اور ایک واٹر سپلائی پروجیکٹ مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا ۔
سمنگان پبلک ہیلتھ کے ڈائریکٹر ملا محب اللہ بہاری نے باختر نیوز کو بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کے مالی تعاون سے مذکورہ صوبے کے 30 بستروں پر مشتمل ہسپتال میں 400 کلو وولٹ بجلی اور ایک واٹر سپلائی پروجیکٹ کا کام 56 ہزار ڈالر کی لاگت سے مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا ۔

ان منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں صوبائی اتھارٹی کے دفتر کے ڈائریکٹر مولوی سعد اللہ صمیم نے کہا کہ پانی اور بجلی اس ہسپتال کی اہم ترین ضروریات میں شامل ہیں، اور ان منصوبوں کی تکمیل سے کئی مسائل حل ہو گئے ہیں۔