بلخ

صوبہ بلخ سے جدہ تک براہ راست پروازوں کا آغاز

صوبہ بلخ سے جدہ تک براہ راست پروازوں کا آغاز

رپورٹ الامارہ اردو

گذشتہ دن صوبہ بلخ دار الحکومت مزار شریف کے مولانا جلال الدین محمد بلخی ائرپورٹ سے جدہ تک پہلی باقاعد پرواز کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سے قبل شمالی علاقوں کے لوگ کابل سے جدہ تک پروازوں میں جاتے تھے۔ اب صوبہ بلخ سے براہ راست جدہ تک کام ائیر کے پروازوں کا آغاز کردیا گیا۔ کام ائیر کے مینیجر حاجی محمد طاہر مصدق نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال ہفتہ میں ایک پرواز ہر بدھ کو جائے گی۔ مستقبل میں مسافروں کی تعداد دیکھ کر پروازوں کی تعداد بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا آئندہ چند دنوں میں دیگر ممالک کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ان کے مطابق مزار شریف کے مولانا جلال الدین محمد بلخی ائرپورٹ سے 121 مسافر لے کر پہلی پرواز جدہ روانہ ہوئی۔ مزار شریف کے مولانا جلال الدین محمد بلخی ائیر پورٹ کے آپریشنز مینیجر احمد خالد اختیاری نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ جن ممالک میں ہمارے سفارت خانے فعال ہیں ہم ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ تاکہ شہریوں کو سہولت دینے کے لیے صوبہ بلخ سے براہ راست پروازیں شروع کی جاسکیں۔ یاد رہے مذکورہ ائیر پورٹ سے پاکستان، ترکیہ اور ایران پروازیں جاتی ہیں۔
یہ پرواز ٹرانسپورٹ کے عالمی دن کے موقع پر شروع کر دی گئیں۔ اس حوالے سے ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن کے زیر اہتمام ایک تقریب بھی منعقد کیا گیا تھا۔
وزیر ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن حمید اللہ اخندزادہ نے کہا کہ وزارت ایک منظم نظام بنا کر افغانستان کو ٹرانزٹ کراس روڈ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ اور ٹرانزٹ کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ پہلی بار افغانستان سمیت چار ممالک ٹرانزٹ کے ذریعے منسلک ہوئے ہیں۔ افغانستان، بھارت، پاکستان اور ازبکستان۔ یہ وہ ممالک ہیں جو ٹرانزٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔”