جوزجان

صوبہ جوزجان میں گیس کے کتنے ذخائر ہیں؟

صوبہ جوزجان میں گیس کے کتنے ذخائر ہیں؟

الامارہ اردو

افغانستان کے شمالی صوبے وسطی ایشیا میں گیس کے مرکز کے طور پر مشہور ہیں۔ ان صوبوں میں گیس اور تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ شمال زون میں افغان گیس انٹرپرائز ڈائریکٹوریٹ کے حکام کے مطابق صرف صوبہ جوزجان میں گیس کے چار بڑے ذخائر میں سے تیس کنویں فعال ہیں۔ جن میں سے روزانہ کی بنیاد پر 6 لاکھ 50 ہزار میٹر مکعب گیس نکالی جاتی ہے۔ جس سے صوبہ جوزجان کی گیس کی ضروریات پوری ہونے کے علاوہ صوبہ بلخ کے کوٹی برق فیکٹری میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔ افغان انٹرپرائز گیس کے سربراہ مولوی اختر محمد منصور کے مطابق صوبہ جوزجان میں گیس کے چار بڑے ذخائر جرقودق، خواجہ کو گوردگ، یتیم تاق اور شکرک سے گیس نکالی جاتی ہے۔ ان میں سے صرف جرقودق اور خواجہ کو گوردگ کے دو حلقوں سے گیس نکالی جاتی ہے۔ یتیم تاق حلقہ میں اب تک سات حلقے فعال ہیں۔ دس مزید کنویں فعال کرنے کا منصوبہ ہے۔ ان حلقوں سے نکلنے والی گیس کہاں کہاں استعمال ہوتی ہے۔ الامارہ اردو کے نمائندے نے افغان گیس انٹرپرائز ڈائریکٹوریٹ کے نائب سربراہ یوسف احمدی سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا: 6 لاکھ 50 ہزار مکعب گیس میں 3 لاکھ 80 ہزار مکعب مزار شریف کے کوٹی برق فیکٹری کو منتقل کی جاتی ہے۔ 2 لاکھ 50 ہزار مکعب گیس بجلی بنانے والی بیت پاور کمپنی کو دی جاتی ہے۔ یہ کمپنی مزار شریف کو بجلی فراہم کرتی ہے۔ بقیہ 20 ہزار مکعب گیس سے جوزجان کی داخلی ضروریات پوری کی جاتی ہے۔” افغان گیس انٹرپرائز ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ اختر محمد منصور نے الامارہ اردو کے نمائندے سے گفتگو کے دوران کہا کہ اب تک صرف چار کنویں فعال ہیں۔ شمالی صوبوں میں کئی ایسے ذخائر موجود ہیں جس سے ایک میٹر مکعب گیس کا اخراج نہیں ہوا ہے۔ اگر ان ذخائر کو استعمال کے قابل بنائے جائیں تو اس سے شمال کے تمام صوبوں کی ضروریات پوری ہوسکتی ہیں۔
خواجہ یتیم تاق زون کے حکام کے مطابق صرف مذکورہ زون میں 5.9 ملین میٹر مکعب گیس موجود ہے۔ جن میں سے صرف 1 ملین میٹر مکعب گیس نکالی جاچکی ہے۔ خواجہ یتیم تاق معدن کے انجینئر نے الامارہ اردو کے نمائندے سے گفتگو کے دوران کہا مذکورہ معدن میں 17 کنویں فعال ہیں، آئندہ سال تک چار مزید کنویں بھی فعال کیے جائیں گے۔