ضلعی فوجی مراکز فتح، 30 ہلاک، 86 سرنڈر، 18 گرفتار، غنائم

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کاپیسا، کنڑ، پکتیکا، جوزجان اور ننگرہار صوبوں میں نشانہ بنایا،جبکہ کاپیسا، ننگرہار اور پکتیا صوبوں میں 86 اہلکار مخالفت سے دستبردار ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق کاپیسا مسلسل فتوحات کے سلسلے میں صوبہ کاپیسا ضلع نجرآب کے مرکز، تمام سرکاری و فوجی تنصیبات پر رات کے […]

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کاپیسا، کنڑ، پکتیکا، جوزجان اور ننگرہار صوبوں میں نشانہ بنایا،جبکہ کاپیسا، ننگرہار اور پکتیا صوبوں میں 86 اہلکار مخالفت سے دستبردار ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق
کاپیسا
مسلسل فتوحات کے سلسلے میں صوبہ کاپیسا ضلع نجرآب کے مرکز، تمام سرکاری و فوجی تنصیبات پر رات کے وقت مجاہدین نے اللہ تعالی کی نصرت سے حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 39 نے مجاہدین نے کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ،جبکہ دیگر فرار ہوئے اور کافی مقدار میں ہلکے وبھاری ہتھیار بھی مجاہدین نے تحویل میں لے لیا،جبکہ اتوا ر کے روز شام کے وقت مرکز کے قریب مجاہدین کے حملے میں 5 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنڑ
صوبہ کنڑ ضلع غازی آباد کے شابل اور جلالہ کے علاقوں میں کٹھ پتلی فوجوں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب 8 چوکیوں کو چھوڑ کر فرار ہوئے اور مجاہدین نے کافی مقدار میں ہلکے و بھاری ہتھیار بھی تحویل میں لے لیا، جبکہ پیر کے روز علی الصبح ضلع ناڑہ کے پاٹک نامی چوکی پر مجاہدین نے حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 3 ہلاک، 18 گرفتار، ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ مجاہدین نے ایک ٹینک اور کافی مقدار میں ہلکے و بھاری ہتھیار بھی برآمد کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پکتیکا
صوبہ پکتیکا ضلع مٹھاخان کے مرکز کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات گئے مجاہدین نے موٹربم دھماکہ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 11 اہلکار ہلاک، 8 زخمی ہوئے اور بعد میں کاروان کو بھی نشانہ بنایا،جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جوزجان
صوبہ جوزجان کے صدر مقام شبرغان شہر کے قریہ مرغاب اور بندرسرپل کے علاقوں میں کٹھ پتلی فوجوں نے مجاہدین پر فضائی اور زمینی حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک،17 زخمی اور دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننگرہار
صوبہ ننگرہار ضلع شیرزاد کے گندمک گاڈو، ضابط قلعہ اور ساخئی کے علاقوں میں چوکیوں اور گشتی پارٹیوں پر ہونے والے حملوں میں 7 فوجی ہلاک ہوئے اور دو زخمی ہوئے،جبکہ ضلع ہسکہ مینہ کے عارحالی گاؤں میں مجاہدین نے ایک فوجی کو قتل کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دعوت
کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے عہدیداروں کی دعوت کے سلسلے میں صوبہ ننگرہار کے سپین غر، سرخ رود اور شیرزاد اضلاع میں کابل انتظامیہ کے 43، جبکہ صوبہ پکتیا ضلع احمدآباد کے مچلغہ کے علاقے میں 4 فوجیوں نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔