عالی قدر امیرالمؤمنین کے وفات اور نئے امیر کے متعلق مولوی جلال الدین حقانی کا پیغام

الحمد لله الذی جعل کل من علیها فان ویبقی وجه ربک ذوالجلال والاکرام والصلوة والسلام علی سیدنا امام الجاهدین المنعوت بشرح الصدر ورفع الذکر الذی حین ارتحل قام صاحبه وقال من کان یعبد محمدا فان محمداقدمات ومن کان یعبدالله فان الله حی لایموت وعلی اصحابه الذین هم مفتاتیح الرحمة ومصابیح الغرر رضی الله عنهم ورضواعنه …….. […]

الحمد لله الذی جعل کل من علیها فان ویبقی وجه ربک ذوالجلال والاکرام والصلوة والسلام علی سیدنا امام الجاهدین المنعوت بشرح الصدر ورفع الذکر الذی حین ارتحل قام صاحبه وقال من کان یعبد محمدا فان محمداقدمات ومن کان یعبدالله فان الله حی لایموت وعلی اصحابه الذین هم مفتاتیح الرحمة ومصابیح الغرر رضی الله عنهم ورضواعنه ……..

دنیا کے تمام ہمدردوں، اسلامی ممالک، اسلامی تحاریک، امارت اسلامیہ افغانستان اور خاص طور پر عالی قدر امیرالمؤمنین ملا محمد عمر مجاہد رحمہ اللہ کے خاندان، رشتہ داروں اور دوستوں کو

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !

ایک سالم فکر اور عقیدے کے بنیاد پر اتنا کہنا چاہتے ہیں کہ عالی قدر امیرالمؤمنین کا رحلت عالم اسلام، امارت اسلامیہ اور خاص طور اسلامی تحریکوں کے لیے بڑی خاليگاہ تصور کرتے ہیں  اور مرحوم کے مخلصانہ خدمات کو امت مسلمہ پرناقابل فراموش احسان سمجھتے ہیں۔ اللہ تعالی جناب عالی قدر امیرالمؤمنین کو جنت الفردوس میں عظیم مقام اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ہم مکمل طور پر مطمئن ہیں کہ منصور صاحب کا انتخاب بہترین اور شرعی طریقے پر ہوا ہے اور عالی قدر امیر المؤمنین رحمہ اللہ کے کماحقہ جانشین ہیں، ہم امارت اسلامیہ کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو موصوف کیساتھ بیعت اور مکمل اطاعت کا توصیہ کرتے ہیں، اپنے اور مجاہدین کی طرف سے اطمینان دلاتے ہیں، جس طرح مرحوم عالی قدر امیر المؤمنین کی اطاعت کی، اسی طرح تمہاری زیرقیادت دین مبین اسلام کے ہر  حکم کو لبیک کہیں گے۔

یہ کہ دشمنان اسلام ہمیشہ ایسے موقع پر مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، لہذا امارت اسلامیہ کے تمام ساتھیوں کو میری خصوصی توصیہ ہے کہ باہمی اتحاد اور اتفاق کو محکم رکھو، خبردار! دشمنوں کے منفی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھرے! خدانخواستہ 20 سالہ قربانیاں رائیگاں نہ ہوجائیں۔ اعاذنا اللہ من ذلک۔ نہ صرف یہ کہ اختلاف افغانستان کے مستضعف عوام پر منفی اثرات مرتب کرینگے، بلکہ عالم اسلام کے مسلمان اس اختلاف کے شکار ہوجائینگے، لہذا اپنے صفوف کو منظم اور اتحاد میں رکھے، اپنی توجہ شکست خوردہ دشمن کی جانب مبذول کروائیں۔ آخر میں اللہ رب العزت سے اتفاق، اتحاد، محبت، اطاعت اور فتح مبین کا طلب گار ہوں۔ خوش و خرم رہے۔

والسلام علیکم

الحاج مولوی جلال الدین حقانی حفظہ اللہ

نوٹ: بزدل دشمن نے دعوہ کیا کہ حقانی صاحب ایک برس قبل انتقال فرماگئے، جس کی تردید امارت اسلامیہ  کی ترجمان نے کی۔ تفصیل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔