غزنی

غزنی کے محکمہ بجلی نے 140 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کیاہے

غزنی کے محکمہ بجلی نے 140 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کیاہے

کابل(بی این اے )
غزنی کے محکمہ بجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان الیکٹرسٹی کمپنی نے رواں مالی سال کے 6 ماہ میں 57 ملین افغانی وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا تاہم غزنی الیکٹرسٹی کمپنی نے 7 ماہ میں 140 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے جو مقررہ ہدف سے دو گنا زیادہ ہے۔
غزنی بجلی کے ڈائریکٹر حافظ صلاح الدین توکلی نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ محکمہ نے گزشتہ سال کے سات مہینوں میں 111 ملین افغانی جمع کیے تھے لیکن رواں سال محکمے نے اس عرصے میں 140 ملین افغانی جمع کیے ہیں۔اور 65 ملین افغانی سرکاری اداروں اور محکمہ کے عام لوگوں کے ذمہ باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محصولات میں اضافے کی وجہ مذکورہ صوبے میں بجلی کے صارفین میں اضافہ ہے اور ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال کے صرف چھ ماہ میں اس محکمے کے 3000 صارفین کا اضافہ ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ملک میں امارت اسلامیہ کی آمد کے بعد مذکورہ محکمہ نے اس صوبے میں 10 ہزار سے زائد خاندانوں کو بجلی فراہم کی ہے۔