کابل

فلسطین مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی مظالم پر امارت اسلامیہ کا رد عمل

فلسطین مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی مظالم پر امارت اسلامیہ کا رد عمل

 

امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے حملے میں کئی بے گناہ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں اور شہید ہونے والے فلسطینیوں میں ایک 15 سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔
مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی افواج کی اس طرح کی انسانیت سوز کارروائیاں بین الاقوامی، اسلامی اور انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مشتعل ہوئے ہیں۔

عبد القہار بلخی ترجمان وزارت خارجہ امارت اسلامیہ افغانستان