قندوز

قندوز؛ 5 صوبوں کے درمیان فٹبال لیگ مقابلے استقلال ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سےاختتام پذیر

قندوز؛ 5 صوبوں کے درمیان فٹبال لیگ مقابلے استقلال ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سےاختتام پذیر

کابل(بی این اے )
صوبہ قندوز کے محکمہ فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس کے حکام کا کہنا ہے کہ فٹ بال فیڈریشن کے نمائندے کی جانب سے صوبے کی بہترین ٹیموں کے انتخاب کے لیے قندوز میں پانچ صوبوں کے درمیان فٹ بال لیگ کے مقابلے استقلال ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سےاختتام پذیر ہوگئے ۔
ان مقابلوں میں بغلان، تخار، بدخشاں، بامیان اور قندوز صوبوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ صوبہ بغلان کے استقلال اور صوبہ تخار کی شیوا ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،جس میں استقلال ٹیم اپنی حریف ٹیم کو 2/0 گول کے فرق سے شکست دے کر اس لیگ کی چیمپئن بن گئی۔
مقابلوں کے اختتام پر بہترین ٹیموں اور بہترین کھلاڑیوں میں سپورٹس اور نان سپورٹس ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔