قندوز ،بغلان اور کنڑ، تین معروف کمانڈروں سمیت 7ہلاک

عمری آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندوز، بغلان اور کنڑ صوبوں میں صلیبی غلاموں کو نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کےروز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ایک بجے کے لگ بھک صوبہ قندوز کے صدر مقام قندوز شہر کے نوآباد کے علاقے میں مجاہدین نے جنگجو کمانڈر محمدحسین کو […]

عمری آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندوز، بغلان اور کنڑ صوبوں میں صلیبی غلاموں کو نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کےروز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ایک بجے کے لگ بھک صوبہ قندوز کے صدر مقام قندوز شہر کے نوآباد کے علاقے میں مجاہدین نے جنگجو کمانڈر محمدحسین کو محافظ سمیت مسلحانہ کاروائی کے نتیجے میں قتل کردیا۔

دوسری جانب جمعرات کے روز مغرب کے وقت زاخیل کے علاقے اخوندان کے مقام پر بم دھماکہ سے فوجی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

صوبہ کنڑ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز مقامی وقت کے مطابق دوپہر بارہ بجے کے لگ بھگ ضلع سرکانو کے نوآباد پل کے علاقے میں معروف جنگجو اور ظالم کمانڈر شفیع اللہ  کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراکر تبااہ ہوئی اور اس میں سوار کمانڈر سمیت تین جنگجو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کے لگ بھگ صوبہ بغلان ضلع مرکزی بغلان کے شرکت کے علاقے میں مجاہدین نے جنگجو کمانڈ جان احمد کی گاڑی پر گھات کی صورت میں حملہ کیا،جس میں کمانڈر ہلاک اور ان کی گاڑی  تباہ ہوئی۔

دوسری جانب ضلع تالاوبرفک کے دشت قلعہ، گردآب اور دہن مرق کے علاقوں میں مجاہدین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان چھڑنے والی لڑائی میں ایک اہلکار ہلاک ہوا۔