قندہار، فوجی مرکز فتح،32 قتل، دوٹینک و کافی اسلحہ غنیمت،6 شہری شہید

صوبہ قندہار ضلع میوند میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے فوجی مرکز پر حملہ کیا، جبکہ صلیبی وکٹھ پتلی فوجوں نے ضلع شاہ ولیکوٹ میں سویلین کو نشانہ بنایا۔ تفصیل کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کے لگ بھگ ضلع میوند کے بندتیمور کے علاقے میں […]

صوبہ قندہار ضلع میوند میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے فوجی مرکز پر حملہ کیا، جبکہ صلیبی وکٹھ پتلی فوجوں نے ضلع شاہ ولیکوٹ میں سویلین کو نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کے لگ بھگ ضلع میوند کے بندتیمور کے علاقے میں واقع اہم فوجی مرکز پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا، جو  علی الصبح چار بجے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں مرکز اللہ تعالی کی نصرت سے فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 32 کی لاشیں تاحال وہاں پڑی ہوئی ہیں، جبکہ دیگر فرار ہونے کے علاوہ تین فوجی بھی مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق مجاہدین نے  دو فوجی ٹینک، 17 عدد ایم 16 امریکی رائفلیں، 3 راکٹ لانچر، 4 ہیوی مشین گن، 4 آگائزگن اور کافی مقدار میں مختلف النوع فوجی سازسامان غنیمت کرلیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ مرکز میں 25 اہلکار گذشتہ چند روز کے دوران مجاہدین سے آملے تھے اور ضلع شاہ ولیکوٹ میں  مجاہدین نے فوجی مرکز پر حملہ کیا،جس سے دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وحشی اور کٹھ پتلی فوجوں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کے لگ بھگ ضلع شاہ ولیکوٹ کے زنگتان کے علاقے پر چھاپہ مار کر وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام پر تشدد کیا،اس کے گھروں سے نقدی اور زیورات لوٹنے کے علاوہ 6 نہتے افراد کو شہید کردیے  اور ساتھ ہی صلیبی فوجوں اور ان کے غلاموں نے سویلین کی دو گاڑیوں کو بھی آگ لگا کر نذرآتش کردیے۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون