ماسکو میں افغانستان سے متعلق منعقدہ کانفرنس کے بارے میں امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کا اعلامیہ

ماسکو میں افغانستان سے متعلق منعقدہ کانفرنس کے بارے میں امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کا اعلامیہ امارت اسلامیہ، افغانستان کے متعلق علاقائی ممالک کے مثبت میکنزم کا خیر مقدم کرتی ہے اور ماسکو کانفرنس میں ایک پرامن، متحد، آزاد و خودمختار اور اقتصادی طور پر ترقی یافتہ افغانستان پر اصرار قابل تحسین سمجھتی […]

ماسکو میں افغانستان سے متعلق منعقدہ کانفرنس کے بارے میں امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کا اعلامیہ

امارت اسلامیہ، افغانستان کے متعلق علاقائی ممالک کے مثبت میکنزم کا خیر مقدم کرتی ہے اور ماسکو کانفرنس میں ایک پرامن، متحد، آزاد و خودمختار اور اقتصادی طور پر ترقی یافتہ افغانستان پر اصرار قابل تحسین سمجھتی ہے۔ اس کے علاوہ کانفرنس کے تمام شرکا کی جانب سے تعمیر نو کے شعبے میں افغانوں کو انسانی اور اقتصادی امداد فراہم کرنے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر کانفرنس کے شرکا کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ امارت اسلامیہ کی وزارت خارجہ کا خیال ہے کہ افغانستان اور خطے کی سلامتی اور استحکام ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ اسی لیے امارت اسلامیہ ایک ذمہ دار حکومت کی حیثیت اپنے اس وعدے کو ایک بار پھر دہرا رہی ہے کہ کسی قوت کو خطے کی سلامتی کے خلاف سرگرمیاں اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس مقصد کےلیے پہلے سے ہی فتنہ پرور گروہوں اور منشیات کی کاشت اور اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ امارت اسلامیہ ایک آزاد نظام کے طور پر کبھی کسی ملک کو اپنی سر زمین میں فوجی تنصیبات بنانے کی اجازت نہیں دے گی۔ جیسا کہ پچھلے بیس سالوں میں جارحیت کے خلاف آزادی کی جنگ لڑی گئی۔ وہ جارحیت جو افغانستان کی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ تھا۔ اس کے ساتھ دوسرے ممالک سے بھی یہی توقع رکھتی ہے کہ وہ اپنی سر زمین افغانستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ امارت اسلامیہ سمجھتی ہے کہ خطے کی سلامتی، استحکام اور معاشی خوشحالی خطے کے تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
اس کے لیے مشترکہ طور پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس بنا پر خطے کے ایک اہم ملک کی حیثیت سے اس نوع کے کانفرنسوں میں افغان حکومت کے نمائندوں کی شرکت ان ملاقاتوں کو مزید جامع اور موثر بنا سکتی ہے۔افغان حکومت ایک بار پھر پڑوسی اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مثبت اقتصادی تعلقات استوار کرنے اور امن و امان سمیت تمام شعبوں میں ترقی کو فروغ دینے کےلیے اپنے عزم کا اظہار کرتی ہے۔