کابل

ملائیشیا میں امارت اسلامیہ کے سفیر سے ملائیشیا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی ملاقات

ملائیشیا میں امارت اسلامیہ کے سفیر سے ملائیشیا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی ملاقات

کابل(الامارہ)
ملائیشیا میں امارت اسلامیہ کے سفیر نقیب اللہ احمدی سے ملائیشیا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور وزارت خارجہ کے مشیر جناب داتو احمد اعظم نے ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں فریقین نے افغانستان اور ملائیشیا کے تعلقات، حالیہ پیش رفت اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ۔
اس موقع پر نقیب اللہ احمدی نے ملائیشیا کو افغانستان کا دوست ملک قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں موجودہ تعاون وسیع اور نئے بابوں کی راہیں کھولے گا۔