قندھار

ملک میں 285 ہسپتالوں کی تعمیر کا کام جاری

ملک میں 285 ہسپتالوں کی تعمیر کا کام جاری

کابل(بی این اے )
قندھار کے دورے کے دوران وزارت صحت عامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر قلندر عباد نے کہا کہ اس وقت 285 ہسپتالوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔
ڈاکٹر قلندر عباد نے مزید کہا کہ ملک کے 90 اضلاع میں ضلعی سطح کے ہسپتال فعال ہیں اور دیگر اضلاع میں بھی ضلعی سطح کے ہسپتال بنانے کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام اضلاع میں 285 آٹھ بستروں پر مشتمل ہسپتالوں کی تعمیر کامنصوبہ جاری ہے۔
وزارت صحت عامہ کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ہم نے سینکڑوں افراد کو خصوصی پروگراموں کے لیے مختلف ممالک بھیجے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔