میدان،پولیس چوکی فتح ، فوجیوں پرحملہ، کمانڈر سمیت 6 ہلاک

صوبہ میدان کے صدر مقام میدان شہر میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے پولیس چوکیوں پر حملہ کیا، جبکہ سیدآباد اور  جغتو اضلاع میں کٹھ پتلی فوجوں  پر حملے و دھماکے ہوئيں۔ تفصیل کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کے لگ بھگ میدان شہر کے دہ […]

صوبہ میدان کے صدر مقام میدان شہر میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے پولیس چوکیوں پر حملہ کیا، جبکہ سیدآباد اور  جغتو اضلاع میں کٹھ پتلی فوجوں  پر حملے و دھماکے ہوئيں۔

تفصیل کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کے لگ بھگ میدان شہر کے دہ افغانان کے علاقے میں  واقع پولیس اہلکاروں کی چوکیوں پر مجاہدین نے ایک ہی وقت میں ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا، جو ایک گھنٹے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں مجاہدین نے اللہ تعالی کی نصرت سے زیارت قلعہ نامی چوکی پر قبضہ جمالی  اور وہاں تعینات کمانڈر حنیف سمیت 3 اہلکار ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مجاہدین نےایک ہیوی مشین گن، دو کلاشنکوفیں، ایک راکٹ لانچر، ایک وائرلیس سیٹ، ہزاروں کی تعدد میں گولیاں اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔

دشمن کے جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد بھی زخمی ہوا۔

دیگر چوکیوں میں ہلاک یا زخمی ہونے والے اہلکاروں کے بارے میں اطلاع فراہم نہ ہوسکی۔

جہادی ذرائع نے ضلع سیدآباد سے اطلاع دی ہےکہ جمعہ کےروز 2015-10-02 مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے کے لگ بھگ حسن خیل کے علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں کی گشتی پارٹی پر ہونے والے چرہ دار بم دھماکہ سے ایک فوجی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

ضلع جغتو سے اطلاع ملی ہےکہ جمعرات کےروز 2015-10-01 مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کے لگ بھگ مردلی کے علاقے میں مجاہدین نے کٹھ پتلی فوجوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہونے کے علاوہ ایک رینجر گاڑی بھی تباہ ہوئی۔