میدان وردگ

میدان وردگ میں باکسنگ ٹرائلز کے دوسرے مرحلے کا انعقاد

میدان وردگ میں باکسنگ ٹرائلز کے دوسرے مرحلے کا انعقاد

کابل(بی این اے) صوبہ میدان وردگ کے مرکز میں باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام باکسنگ ٹرائل مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں صوبائی سطح کے 60 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے سپورٹس ڈائریکٹر، سرکاری افسران، کھیلوں کے حکام اور شائقین نے شرکت کی۔
ٹرائلز کا مقصد قومی مقابلوں کے لیے بہترین کھلاڑیوں کی تلاش تھی ٹرائلز کے نتیجے میں جونئیرز میں سے 13 اور سینئرز کھلاڑیوں میں سے بھی 13 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔