میدان وردگ

میدان وردگ میں والی بال مقابلے زواک میدان شار ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر

میدان وردگ میں والی بال مقابلے زواک میدان شار ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر

کابل(بی این اے )
اس صوبے کی 12 ٹیموں کے درمیان میدان وردگ فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ اور (افغان پلاننگ سنٹر) کے مالی خرچ پرشروع ہونے والے مقابلے زواک میدان شار ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔
مذکورہ صوبے کے فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس کے ڈائریکٹر ذبیح اللہ وہاج نے باختر نیوز کو بتایا کہ یہ مقابلے دو روز قبل سوشل ریفارم اینڈ یونٹی انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام 12 ٹیموں کے درمیان شروع ہوئے تھے اور آج زواک میدان شار ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔
دوسری جانب سوشل ریفارم اینڈ یونٹی انسٹی ٹیوٹ کے تعلقات عامہ کے افسر نقیب اللہ ثاقب نے باختر نیوز کو بتایا کہ ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں میں اتحاد اور ہمدردی کی فضا پیدا کرنا ہے۔