کابل

میدان وردگ کے ضلع چک میں میں پاور پلانٹ کا افتتاح کیا گیا۔

میدان وردگ کے ضلع چک میں میں پاور پلانٹ کا افتتاح کیا گیا۔

الامارہ اردو
گذشتہ دن صوبہ میدان وردگ کے ضلع چک میں وزیر پانی و توانائی عبد الطیف منصور نے پاور پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس پروجیکٹ پر 500 ملین افغانی لاگت آئے گی جو وزارت پانی و بجلی اور الیکٹرک کمپنی مشترکہ طور پر بنا رہی ہے۔ مذکورہ وزارت کے حکام کے مطابق یہ پاور پلانٹ 4 میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے جس سے چار ہزار لوگوں کی ضروریات پوری ہوسکتی ہے۔ یہ پروجیکٹ 18 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ حکام کے مطابق یہ ملکی سطح پر دوسرا بڑا پاور پلانٹ ہے جسے 1940 میں جرمن حکومت نے بنایا تھا۔ پچھلے کئی دہائیوں میں افغانستان کی غیر یقینی صورت حال کے باعث اس پاور پلانٹ سے کوئی استفادہ نہیں کیا گیا۔ اب وزارت پانی و توانائی اور الیکٹرک کمپنی نے اسے نئے سرے سے بنانے کا عزم کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کے لیے منعقدہ پروگرام میں وزارت پانی و توانائی کے حکام نے کہا کہ کابل ارغندی سب اسٹیشن سے غزنی تک 220 واٹ بجلی لائن بھی بچھا دی گئی۔ یہ لائن 45 ملین افغانی کی لاگت سے بچھائی گئی۔ جس میں انجینئر اور کاریگر سب افغانی تھے۔ حکام کے مطابق وزارت پانی و توانائی اور الیکٹرک کمپنی مشترکہ طور پر کابل تا قندہار چھ عدد سب اسٹیشن بنانے پر کام کر رہی ہیں۔ یہ سب اسٹیشنز چھ سو میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھنے والے ہوں گے۔ وزارت پانی و توانائی دیگر صوبوں میں بھی سب اسٹیشنز بنانے پر کام کر رہی ہے۔ جن میں نور الجہاد سب اسٹیشن، مانوگئ سب اسٹیشن اور پنج شیر سب اسٹیشن شامل ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ پاور جنریشن اور تکنیکی حکام کے مطابق نغلو پاور پلانٹ کے چوتھے یونٹ کو بنیادی مرمت کے بعد دوبارہ فعال کرکے گرڈ سے منسلک کر دیا گیا۔ جس سے بجلی کی پیداوار کی سطح میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔ اس وقت سروبی پاور پلانٹ کی مشینری کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ آئندہ چند ہفتوں میں یہ بھی فعال کر دیا جائے گا۔