کابل

نائب وزیراعظم مولوی عبدالسلام حنفی سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات

نائب وزیراعظم مولوی عبدالسلام حنفی سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات

کابل(الامارہ )
نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی سے آذربائیجان کے سفیر الہام محمدوف نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ آذربائیجان کان کنی، تعلیم و تربیت اور آسان خدمات کی ترقی کے شعبوں میں افغانستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
مسٹر محمدوف نے مزید کہا؛ کہ کابل میں آذربائیجان کے سفارت خانے کا کھلنا افغانستان کے ساتھ اس ملک کے بہترین تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔
دوسری جانب نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی نے کہا کہ امارت اسلامیہ ملک میں تمام سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امارت اسلامیہ آذربائیجان اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہے۔