نورستان

نورستان سینٹرل جیلوں میں قیدیوں کے درمیان والی بال مقابلے کوهسار ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر

نورستان سینٹرل جیلوں میں قیدیوں کے درمیان والی بال مقابلے کوهسار ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر

کابل(بی این اے )
نورستان اصلاحی و فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے مشترکہ تعاون سے قیدیوں کے درمیان والی بال مقابلے منعقد ہوئے، جس میں کوہسار ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔
ان مقابلوں میں حماس، ٹائیگر، علینہ اور کوہسار کی ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ کوہسار اور ٹائیگر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،جوکہ کوہسار ٹیم نے اپنی حریف ٹیم کو 2/1 کے فرق سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔
ان مقابلوں کے منتظم حاجی سیف اللہ عمرزئی نے بتایا کہ یہ مقابلے پندرہ دن تک جاری رہے جن کا مقصد قیدیوں کو کھیل اور تفریح ​​فراہم کرنا اور ان کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔