کابل

وزارت امور وآباد کاری مہاجرین اور (MPO)تنظیم کے 16 ملین افغانی تعاون کے معاہدے پر دستخط

وزارت امور وآباد کاری مہاجرین اور (MPO)تنظیم کے 16 ملین افغانی تعاون کے معاہدے پر دستخط

کابل(بی این اے )
وزارت امور وآباد کاری مہاجرین اور موومنٹ ٹوورڈز سیکیورٹی (MPO) تنظیم کے درمیان تقریباً 16 ملین افغانی مالیت کے تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔
وزارت نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اس معاہدے کے مطابق مذکورہ ادارہ قندھار اور نیمروز صوبوں میں
1500 بے گھر بچوں کو ان کے خاندانوں سے ملانے اور انہیں مختلف محکموں میں واپسی کے لیے تعلیم، خوراک اور صحت کی خدمات فراہم کرنے پر 1 کروڑ 56 لاکھ 92ہزار 400 افغانی مختص کریں گے ۔
اس معاہدے پر وزارت امور وآباد کاری مہاجرین کے پالیسی اور منصوبہ بندی کے سربراہ مولوی محمود الحق احدی اور موومنٹ ٹوورڈز سیکیورٹی آرگنائزیشن کے نمائندے نے دستخط کیے۔