کابل

وزارت دفاع کے 40 مجاہدین نے خصوصی فوجی تربیت مکمل کی

وزارت دفاع کے 40 مجاہدین نے خصوصی فوجی تربیت مکمل کی

 

کابل ( بی این اے ) وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزارت دفاع کے 40 مجاہدین کو بنیادی فوجی تربیت کے شعبے میں اڈوں کی حفاظت کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انجینئرنگ کی جانب سے خصوصی تربیتی کورس کرایا گیا۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ان مجاہدین نے چھاؤنیوں کی حفاظت، گشت اور دشمن کا مقابلہ کرنے اور مجرمان کو گرفتار کرنے کی دو ماہ کی پیشہ ورانہ تربیت حاصل کی ہے۔

وزارت دفاع نے ان تربیتی پروگراموں کو ایک مضبوط پیشہ ورانہ اور قومی اسلامی فوج کی تعمیر کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔

غور طلب ہے کہ اس وقت ہزاروں فوجی ملک کے مختلف فوجی تربیتی مراکز میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔