کابل

وزیر صحت کی بل گیٹس فاؤنڈیشن کے بین الاقوامی ترقی کے سربراہ اور یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیاء سے ملاقات

وزیر صحت کی بل گیٹس فاؤنڈیشن کے بین الاقوامی ترقی کے سربراہ اور یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیاء سے ملاقات

 

کابل( بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر قلندر عباد سے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے بین الاقوامی ترقی کے سربراہ کریس الیاس اور جنوبی ایشیاء کے لیے یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر سنجے وجیسیکرا اور ان کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈاکٹر قلندر عباد نے صحت کے شعبے میں بین الاقوامی اداروں کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ” ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے صرف ویکسین ہی نہیں بلکہ مسلسل ویکسینیشن، بنیادی صحت کی خدمات، غذائیت سے متعلق خدمات، عوامی آگاہی اور دیگر طبی بنیادی شعبوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے”

دریں اثناء ملاقات کے دوران نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر برائے انسداد پولیو کی ٹیکنیکل ٹیم نے پولیو پروگرام کی پیشرفت، کامیابیوں، ردعمل اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں خصوصی پریزنٹیشن دی۔

آخر میں، وزارتِ صحت عامہ اور بین الاقوامی شراکت دار اداروں نے افغانستان میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے اپنے عزم کی تجدید کی ہے اور کہا کہ جب تک اس بیماری کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، تب تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔