قندھار

وزیر صنعت و تجارت کی جانب سے واپس آنے والے شہریوں کو کمبلوں کا عطیہ

وزیر صنعت و تجارت کی جانب سے واپس آنے والے شہریوں کو کمبلوں کا عطیہ

کابل(بی این اے )
وزیر صنعت و تجارت الحاج نورالدین عزیزی نے قندھار کے ضلع سپین بولدک کے دورے کے دوران واپس آنے والے شہریوں کو سردی سے بچنے کے لیے ایک ہزار کمبل عطیہ کیے۔
باختر نیوز کےمعلومات کے مطابق؛ نورالدین عزیزی نے قندھار کے ضلع سپین بولدک میں پاکستان سے واپس آنے والے شہریوں کی صورتحال کو قریب سے دیکھتے ہوئے ایک ہزار کمبل عطیہ کیے ہیں۔
انہوں نے سپین بولدک میں امارت اسلامیہ افغانستان کے واپس آنے والوں کے مسائل کے حل کے لیے ہائی کمیشن کی مختلف کمیٹیوں کی کوششوں اور سرگرمیوں کا بھی قریب سے جائزہ لیا۔
وزیر صنعت و تجارت نے پاکستان کے ساتھ سرحد پر افغان تاجروں بالخصوص سپین بولدک کے تاجروں کے ٹرانزٹ اور تجارت سے متعلق مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔