سرپل

وزیر معدنیات و پیٹرولیم کی ضلع بلخاب کے رہنماؤں سے ملاقات

وزیر معدنیات و پیٹرولیم کی ضلع بلخاب کے رہنماؤں سے ملاقات

 

کابل( بی این اے ) وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ شہاب الدین دلاور نے سرپل کے ضلع بلخاب کے عمائدین اور سابق رکن پارلیمنٹ سید حسن شرفی بلخابی سے ملاقات کی۔
وزارت معدنیات و پیٹرولیم کی پریس ریلیز کے مطابق اس ملاقات میں بلخاب کے عمائدین نے بلخاب کے کوئلہ کانوں سے متعلق متعدد مطالبات اور مسائل وزارت کے ساتھ شیئر کیے اور وزیر معدنیات و پیٹرولیم سے ان کے حل کی درخواست کی ۔
وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ شہاب الدین دلاور نے نے ان کے مسائل اور مطالبات سنے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔